بہن کی عیادت، اداکارہ میرا کی برٹش ہائی کمشن سے ویزا اجراء کی اپیل

Calender Icon جمعرات 24 ستمبر 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے لندن کی ایمبیسی سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ میں اس وقت نیویارک میں ہوں ، لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں ۔

مزید پڑھیں:موبائل انٹرنیٹ بندش کا فیصلہ وزارت داخلہ کی ڈائریکشنزپر ہوتا ہے، پی ٹی اے

میری والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس لندن میں ہیں ، میں اپنی بہن شائستہ سے ملنا چاہتی ہوں ، مجھے ویزا جاری کیا جائے، مجھے انسانی ہمدردی کے ناطے ویزا جاری کیا جائے ۔