وزیر دفاع خواجہ آصف(Khawaja Asif) کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیبہ دے رہے ہیں لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرح کا رخ نہیں کر سکیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو نوجوان ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور صدر تحریک انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی تو اس بار ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلکہ اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ: فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ (پی ٹی آئی والے) اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، کیا ان کے بھی عزائم وہی ہیں، اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالخلافہ ہے، اس پر اللہ نے چاہا تو یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ اس طرف رخ نہیں کر سکیں گے، اب یہ فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی والے نا ہی آئیں، وہ بھی فیصلہ کن بات ہوگی، اب وفاق یا پاکستان اس طرح کی چیزوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
خواجہ صاحب نے کہا ہے ہو سکتا ہے یہ آئیں ہی نہ اب پی ٹی آئی سے 27 ستمبر سے آگے جانے کی آوازیں آ رہی ہیں۔ لگتا ہے خواجہ صاحب کی بات درست نکل رہی ہے؛
اگر آے تو یہ آخری دفعہ ہوگا اس کے بعد یہ باب ھمیشہ کے لیے بند ہوجاے گا
خواجہ آصف سے نیویارک میں گفتگو pic.twitter.com/FRWPvDhA4x— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) September 25, 2026
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا تھا جو بھی احتجاج کے بام پر اسلام آباد پر حملہ کرنے کی بات کرے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے، ایسے لوگوں کو گاڑی میں بھر کر سرحد سے پار افغانستان بھیج دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف نظریے کی بنیاد پر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ریاست اور افواج کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیں، یہ دشمنوں کا کام ہے، احتجاج کرنا ہے تو کریں پالیسی دیں خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت ہے وہاں پالیسی لا کر دکھائیں۔













جمعہ 25 ستمبر 2026 

