وزیراعظم محمد شہباز شریف (Shehbaz Sharif)نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی اور پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان دیرینہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے رواں سال کے اوائل میں ان کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی ملاقات کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اسماعیلی برادری اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔
شہباز شریف نے مالیاتی شمولیت، سیاحت کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامی آبادی کی معاشی خودمختاری کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے کردار کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے ان شعبوں میں مزید تعاون کے وسیع امکانات سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی اور پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان دیرینہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔@AmirSaeedAbbasi @MAnwarRaza pic.twitter.com/9cxbul3els
— Media Talk (@mediatalk922) September 25, 2026
پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم کے پرتپاک جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے پر غور
انہوں نے پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط بنانے اور صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی دعوت دی تاکہ دونوں کے درمیان کئی دہائیوں سے قائم دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔













جمعہ 25 ستمبر 2026 

