کیا پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر کرنے جارہی ہے؟ آج اہم اعلان متوقع

Calender Icon جمعہ 25 ستمبر 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج اہم پریس کانفرنس(Press Confrence) لانگ مارچ سے متعلق حتمی اور اہم اعلان کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج دوپہر تین بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان اور پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس پریس کانفرنس میں لانگ مارچ سے متعلق حتمی اور اہم اعلان کیا جائے گا۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کے ایک اہم زوم اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے مجوزہ لانگ مارچ کو چار اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزیدپڑھیں:ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟ گووندا کا اپنی گرل فرینڈ کیساتھ مندر کے دورے پر جواب

پشاور میں منعقدہ اس تین گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ پارٹی قیادت اس وقت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہے، اہم سیاسی فیصلوں کے لیے پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔

جس کے بعد پی ٹی آئی 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔

اجلاس میں بعض ارکان نے محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے سیاسی کردار پر سخت تحفظات کا اظہار بھی کیا۔