آئر لینڈ(Ireland) کی فٹبال ٹیم نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ سے قبل افتتاحی تقریب کے دوران اسرائیلی فٹبالرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز افتتاحی تقریب سے قبل جب آئرش کھلاڑی میدان میں داخل ہوئے تو ہنگری کے ناگیردئی اسٹیڈیم میں موجود اسرائیلی شائقین کے ایک مختصر گروپ نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور آوازیں کسیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرش ٹیم کے کھلاڑیوں نے غزہ تنازع میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں سیاہ بازو بند بھی باندھے ہوئے تھے۔
تقریب کے دوران اسرائیلی قومی ترانہ بجایا گیا تو آئرش کھلاڑیوں نے سر جھکائے رکھے اور بعدازاں اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔
مزیدپڑھیں:عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں
آئرش کپتان ڈارا اوشی نے میچ ریفری اور ان کے معاونین سے ہاتھ ملایا، تاہم اسرائیلی کپتان مانور سولومون سے مصافحہ نہیں کیا۔
آئر لینڈ اور اسرائیل کو نیشنز لیگ کے گروپ بی تھری میں ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کے بعد سے یہ میچ تنازع کا شکار رہا ہے۔
اس سے قبل آئرش کھلاڑیوں کو اسٹاپ دی گیم مہم کی جانب سے ان مقابلوں سے دستبردار ہونے کی اپیل بھی کی گئی تھی۔
یہ مہم فلسطین کے لیے کام کرنے والے گروپ ’آئرش اسپورٹس فار فلسطین‘ نے شروع کی تھی۔













پیر 28 ستمبر 2026 

