ون ڈے کرکٹ ، ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

Calender Icon پیر 28 ستمبر 2026

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچزکےدوران ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے تین ون ڈے میچز میں مجموعی طور 6 سنچریاں بنیں جو ایک روز میں بننے والے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں ہیں۔

ریکارڈ ساز دن کا آغاز ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ سے ہوا، جہاں مجموعی طور پر 3 سنچریز بنیں۔ جہاں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے شاندار بیٹنگ کا مطاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں بھارتی کپتان شبمن گل نے 110 اور ویرات کوہلی نے ریکارڈ ساز ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں دو سنچریاں بنیں، جنوبی افریقا کی طرف سے کپتان ٹمبا باووما نے 103 اور ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں انگلش اوپنر ٹام بینٹن نے 126 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی ، اس طرح ان تین میچوں میں مجموعی طور پر 6 سنچریاں بنیں جو ایک کیلنڈر دن میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ ہے۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کی جانب سے کسی کھلاڑی نے سنچری نہیں بنائی جس کی وجہ سے یہ دونوں ٹیمیں اس منفرد ریکارڈ کا حصہ نہ بن سکیں۔

مزید پڑھیں:کیمرے لگی عینکوں کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، فوری پابندی کا مطالبہ

ایک ہی روز متعدد ون ڈے میچز میں بڑی انفرادی اننگز کا سامنے آنا اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ حالیہ برسوں میں محدود اوورز کی کرکٹ میں بیٹنگ کا انداز کس قدر جارحانہ ہو گیا ہے۔