روسی صدر پیوٹن نے یوکرین سے جاری جنگ کے دوران فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

ماسکو: روسی صدر ولایمیر پیوٹن(Putin) نے یوکرین سے جاری جنگ کے دوران فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روس کے فوجی یونٹس کی تعداد 24 لاکھ 41 ہزار 630 کردی جائے گی۔

اس میں 15 لاکھ 50 ہزار 500 فوجی اہلکار ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:پختونخوا میں خراب سکیورٹی صورتحال، آفریدی حکومت شدید مشکلات کا شکار

اس سے پہلے 27 جولائی کو جو حکمنامہ جاری کیا گیا تھا اس میں فوجیوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح موجودہ تعداد میں ساڑھے 15 ہزار فوجیوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔