احتجاج کیس، سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی(Sohail afridi) کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے جنید اکبر ودیگر کیخلاف بھی 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی، بعد ازاں عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدپڑھیں:بچپن کے صدمات کیلئے والدین کو ذمہ دار ٹھہرانا بند کریں، فرح سعدیہ

عدالت اس سے قبل بھی ملزمان کے گرفتاری وارنٹ جاری کر چکی تھی، جنہیں اب دوران دوبارہ جاری کیا گیا ہے۔