انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

 

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلرکی کیٹگری کومکمل طورپرختم کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاخیر سے گوشوارے جمع کروانے پرجرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک ہوگا، لیٹ فائلر اے اوپی کا جرمانہ 10 ہزارکے بجائے 50 ہزارروپے وصول ہوگا جبکہ کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے اور غلط تفصیلات دینے پرکارروائی ہوسکتی ہے جبکہ واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔