وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ (Ranasanaullah)نے کہا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فورسز کا ساتھ دینے اور کردار ادا کرنے پر یقین دہانی سے انکاری ہے۔ اس وجہ سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات دوبارہ ہونے کا ابھی ٹائم فریم مقرر نہیں ہوا۔
دوسر ی جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی نہ کرائے جانے کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے۔
مزیدپڑھیں:برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا
طلال چودھری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے رویے سے مایوسی ہوئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس لیے اس معاملے میں سب کو تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ضروری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کے بغیر دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنا مشکل ہوگا۔













اتوار 4 اکتوبر 2026 

