حکومت اور اپوزیشن مذاکرات جاری رکھیں، اختلافات کا حل بات چیت سے ممکن ہے: اسلم غوری

Calender Icon اتوار 4 اکتوبر 2026

جمعیت علماء اسلام (JUI) کے ترجمان اسلم غوری (Aslam Ghauri) نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا مذاکرات کی میز پر آنا خوش آئند تھا، سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی جمہوری راستہ ہیں۔

اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے اور اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو اپنے اندازِ گفتگو میں نرمی پیدا کرنی چاہیے، کیونکہ سیاسی کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات اور باہمی مفاہمت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزیدپڑھیں:زاہد خان کی خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید، مذاکرات کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیے

جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، اس لیے حکومتی رویے میں لچک کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

اسلم غوری نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے لچک اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ ضروری ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حصہ ہے اور مسائل کا حل تصادم نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔