جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم

Calender Icon پیر 5 اکتوبر 2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان(Imran khan) کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیس پر سماعت کی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کیس میں فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزیدپڑھیں:فیکٹ چیک: میکسیکو کی ویڈیو کو بلوچستان میں فرنٹیئر کور کے حملے سے منسوب کیا گیا

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔

انسداد دِہشتگردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا کیس تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔