بھارت میں دو سروں والا نایاب سانپ برآمد، دیکھنے والے حیران

Calender Icon بدھ 7 اکتوبر 2026

بھارتی ریاست گجرات میں ریسکیو اہلکاروں نے دو سروں والا نایاب سانپ(Snake) زندہ حالت میں برآمد کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق یہ غیر معمولی سانپ تقریباً 6 انچ لمبا ہے جو گجرات کے ضلع داہود کے گاؤں آگسوانی سے ملا ہے۔ یہ زہریلا نہیں ہے اور اس کے دونوں سر الگ الگ حرکت اور ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سانپ میں بائی سیفلی نامی نایاب کیفیت پائی جاتی ہے، جس میں ایک ہی جسم پر دو سر بن جاتے ہیں۔


سانپ کو مقامی وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم نے محکمہ جنگلات کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

مزیدپڑھیں:فیس بک میں نئی تبدیلی جو اسے مکمل طور پر بدل دے گی

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گجرات میں زندہ دو سروں والے سانپ کی یہ پہلی دستاویزی ریسکیو سمجھی جا رہی ہے، جبکہ بھارت میں اس نوعیت کے صرف چند کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔