ملائیشیا(Malaysia) سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں ، پھر جو کچھ ہوا اسے ایئرپورٹ پر موجود کئی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ پر ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس نے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔ ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کو لینے کے لیے اس کی تینوں بیویاں بیک وقت ایئرپورٹ پہنچ گئیں، جہاں شوہر کے استقبال کے بجائے تینوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔
Tug of war among three wives as husband returns home, causing chaos at the airport in Bangladesh😅 pic.twitter.com/8IMreYrrZW
— Lizard King 🇧🇩🕉️ (@TheLizardKing_X) November 12, 2026
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تینوں خواتین نے ایئرپورٹ پر اپنے شوہر کو دیکھتے ہی اسے گھیر لیا اور ایک دوسرے پر حق جتانے لگیں۔ پہلے تلخ کلامی اور بحث و تکرار ہوئی، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک پہنچ گیا۔
مزیدپڑھیں:23 سال کی عمر میں سر کیوں منڈوایا؟ وشال ڈڈلانی نے برسوں پرانا راز کھول دیا
موقع پر موجود افراد اس غیر معمولی صورتحال کو حیرت سے دیکھتے رہے، جبکہ جھگڑے کو روکنے اور معاملہ قابو میں رکھنے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی عملے کو مداخلت کرنا پڑی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں تین خواتین کو ایک ہی شخص کے لیے آپس میں الجھتے دیکھا جا سکتا ہے۔












اتوار 15 نومبر 2026 