عالمی شہرت یافتہ کامیڈین مسٹر بین 40 سالہ بعد اسٹیج پر واپسی کیلئے تیار

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

مسٹر بین(Mr Bean) کے نام سے مشہور عالمی شہرت یافتہ کامیڈین روون اٹکنسن 40 سالہ بعد اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

کامیڈی کریکٹر مسٹر بین کے لقب سے مشہور اداکار روون اٹکنسن 40 سالوں بعد اپنے پہلے ‘ویسٹ اینڈ’ کامیڈی اسکیچ شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اس اسکیچ شو کا انعقاد اگلے سال لندن کی ‘گلیان لین تھیٹر’ ہوگا، روون اٹکنسن ایک ایسے شو کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے جس میں نئے مواد کے ساتھ ساتھ ان کے انتہائی مشہور مزاحیہ خاکے اور کردار بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

اداکار اس شو کے لیے ’بلیک ایڈر‘ (Blackadder) کے شریک مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن اور موسیقار ہاورڈ گوڈال کے ساتھ ایک بار پھر اشتراک کریں گے۔

روون اٹکنسن اسٹیج شو میں صرف 30 پرفارمنسز پیش کریں گے اور یہ شو گلین لن تھیٹر میں 8 فروری سے 13 مارچ تک پیش کیا جائے گا۔