سیکیورٹی فورسز(Security Forces)کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جب کہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے4 اہم دہشتگرد کمانڈرسمیت 9 خارجی ہلاک کردیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج کے ہلاک اہم دہشتگرد کمانڈرزمیں خارجی خالد رضا،خارجی کامران، خارجی موسیٰ اورخارجی مفتوم شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، عزم استحکام ویژن کےتحت جاری کارروائیوں کےدوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی مارچ جاری، محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کے پس پردہ رابطے برقرار
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں، دہشتگردوں کو ملک میں بدامنی پھیلانے اور اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔













جمعرات 8 اکتوبر 2026 

