سڈنی میں شدید بارش اور ژالہ باری نے شادی کی تقریب تہس نہس کردی

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

آسٹریلیا(Australia) میں بارش اور ژالہ باری نے شادی کی تقریب کو تہس نہس کردیا۔

آسٹریلوی شہر سڈنی میں حال ہی میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں شادی میں شریک مہمانوں کو ہاتھ میں کرسیاں اٹھائے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:شہری کو شناختی کارڈ میں خاتون ظاہر کرنے کا معاملہ، نادرا کو کارڈ کا آخری ہندسہ درست کرنیکا حکم

شادی کی رسومات خوشی خوشی جاری تھیں کہ شدید بارش کی وجہ سے شادی کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ABC News (@abcnews)


شدید بارش کی وجہ سے تقریب میں شریک مہمان ہاتھوں میں کرسیاں اٹھا کر بارش کے پانی کو شادی ہال میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے دوران انہیں ریسکیو کیلئے متعدد کالز موصول ہوئیں، ژالہ باری سے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔