Advertisement

انگلینڈ انڈر 19 کیخلاف سیریز، پاکستانی اسکواڈز کا اعلان

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

پاکستان، انگلینڈ انڈر۔19 کے درمیان 3 ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

فرحان یوسف پاکستان انڈر۔19 ٹیم کی قیادت کریں گے، انگلینڈ کی ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی، ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر، چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر۔19 ٹیم کا پری سیریز کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگے گا۔

پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن بھی شامل ہیں۔

ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان، ذیشان احمد بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان انڈر۔19 چار روزہ اسکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:9 ماہ میں عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائدوصولی

محمد صیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد فور ڈے میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔