پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) سے رابطہ کیا اور حکومت کی جانب سے دی گئی پیشکش سے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ٹیلی فونک رابطے کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جو تاحال ویڈیو لنک کے ذریعے جاری ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد حکومت نے انہیں معاملے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں:کیا یہ واقعی ’عامر خان‘ ہیں؟ اداکار کے نئے لک نے مداحوں کو جذباتی کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ وفد میں رانا ثناء اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔