سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف

Calender Icon جمعرات 8 اکتوبر 2026

راولپنڈی: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ(Sajid Baig) نے جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجد بیگ کے مطابق اڈیالہ جیل میں اس وقت تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں، گنجائش سے زائد قیدیوں کی تعداد اڈیالہ جیل کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے مسئلے پر حکومت غور کررہی ہے، اسلام آباد میں نئی جیل کی تعمیر سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا آدھا بوجھ کم ہو جائے گا۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی کوپہنچا دی

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا، جوڈیشل افسران باقاعدگی سے اڈیالہ جیل کا دورہ کرتے ہیں، جیل میں 6 مرد اور ایک خاتوں ڈاکٹر تعینات ہیں، جیل میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ، ڈینٹل اور دیگر طبی سہولیات دستیاب ہیں۔

ساجد بیگ کے مطابق اڈیالہ جیل میں دستیاب طبی سہولیات شاید قیدیوں کو جیل سے باہر بھی میسر نہ ہوں، یہاں ایچ آئی وی کے تقریباً 100 کیسز ہیں، ایچ آئی وی کے بیشتر کیسز قیدی جیل میں داخلے سے پہلے ہی ساتھ لاتے ہیں۔