ایمرجنسی کی تیاری مکمل اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات۔۔ شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

Calender Icon جمعہ 9 اکتوبر 2026

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت(Sherafzal Marwat) نے دعویٰ کیا ہے کہ میری معلومات کے مطابق وفاق نے ایمرجنسی کیلئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ لانگ مارچ میں انکی تعداد سے مشروط ہو گا، مجھے یہ بھی علم ہوا ہےکہ کےپی کیلئے جو کونسل بنےگی اس میں اختیارولی کو بھی ذمہ داری ملےگی۔

شیرافضل مروت کے مطابق دونوں فریقین سامنے آنے سے پہلے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کیا واقعی آ رہے ہو، ایمرجنسی لگنے پر کونسل کیلئے سیاسی اکابرین اور بیوروکریٹس کے نام بھی فائنل ہو گئے ہیں پردے کے پیچھے ملاقاتیں ہورہی ہیں بیرسٹر گوہر کی پرسوں بھی ملاقات ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں:حکومت کو 259 روپے فی لیٹر ملنے والا پیٹرول 396 روپے کا کیسے ہوجاتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے جن کی ایما پر جو کچھ کیا وہ اپنا ہی بویا ہوا کاٹےگا سہیل آفریدی سے متعلق جب پٹیشن دائر کی تھی تو اصول کی بنیاد پر کی تھی، 15اکتوبر تک نہیں آتے تو ان کی باتوں پر یقین نہیں کرنے والا نہیں ہوں پی ٹی آئی سےنکالا گیا، 3سال سے بتائیں میرا قصور کیا ہے، گالیاں بھی دیتے ہیں۔