آنجہانی بھارتی اداکار نانا پاٹیکر(Nana Patekar) پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ کرنے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے اداکار کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان رک ہی نہیں رہا تھا۔
گزشتہ روز نانا پاٹیکر کی موت پر اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ خبر سنی ہے لیکن فی الحال میں لکھنؤ میں اپنی مصروفیات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں، یہاں ایک تقریب ہے اور آج کام کا دن ہے۔
تنوشری نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لائیو جانے اور اپنے کام سے متعلق مواد پوسٹ کرنے کا ارادہ بنایا تھا لیکن اب تشویش ہے کہ توجہ مکمل طور پر اداکار کے انتقال اور اس پر میرے ردعمل پر مرکوز ہو جائے گی۔
آخر میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنا ردعمل اس وقت دوں گی جب میں سمجھوں گی کہ مجھے کس قسم کا ردعمل دینا چاہیے، فی الحال میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتی ہوں۔
ایک اور موقع پر انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنوشری دتہ نے کہا کہ اگر آپ میرے زاویے سے دیکھیں تو یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ شیطان بہت تنگ کررہا تھا۔
مزیدپڑھیں:کنگ حسن نے سامعہ حجاب پر کیا الزام لگا دیا؟
تنوشری دتہ نے می ٹو مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے پچھلے 5 سال کیسے گزرے ہیں یہ میں ہی جانتی ہوں، مجھے ذہنی اذیت دی گئی اور یہاں تک کہ میری گاڑی کے بریک فیل کیے گئے۔
یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال پہلے 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔
ادھر نانا پاٹیکر نے ان الزامات کی تردید کی اور دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔













جمعہ 9 اکتوبر 2026 

