ٹانک میں فائرنگ:ڈی جی الیکشن کمیشن شہید

Calender Icon ہفتہ 10 اکتوبر 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید ہوگئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شمشاد اختر کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شمشاد اختر دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ملازمین نے شمشاد اختر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔