انگلش کپتان ہیری بروک (herry brook)کرکٹ کی تاریخ میں انتہائی منفرد اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
ہیری بروک نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش بیٹر بن گئے۔
اس ڈبل سنچری کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری، ون ڈے میں ڈبل سنچری اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، اب 10 کلو بیگ فروخت ہوگا
اس سے قبل یہ اعزاز صرف ویسٹ انڈیز کے ’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہور جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو حاصل تھا۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہیری بروک نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بھی پنڈی اسٹیڈیم میں ہی بنائی تھی۔
واضح رہے کہ ہیری بروک کی ڈبل سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی اور سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف عبور کرلیا۔













جمعہ 23 اکتوبر 2026 

