ہم میچ نہیں جیت سکے، میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں: ہیری بروک

Calender Icon جمعہ 23 اکتوبر 2026

انگلینڈ کے کپتان اور سری لنکا کے خلاف میچ کے ڈبل سنچورین ہیری بروک(herry brook) نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے، ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے، سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی، لیام ڈاسن انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولر رہے۔

مزیدپڑھیں:’بولڈ لباس میں آرام دہ محسوس نہیں کرتی‘، رشمیکا مندانا

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریباً 900 رنز بنے، میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ بہترین تھی۔

ہیری بروک نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کرکٹ =سٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے بھی نظر آئے، انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔