امریکی فوج کی خلائی مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ کا انکشاف، ہلاکتوں کا بھی دعویٰ

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

سابق امریکی آرمی سنائیپر نک بیٹس نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ایریا 51 کے قریب ایک خفیہ فوجی آپریشن کے دوران 3 ریپٹیلین جیسی دکھنے والی مخلوقات کے خلاف جنگ لڑی اور انہیں ہلاک کر دیا۔

نک بیٹس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس پراسرار جھڑپ میں ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوا تھا جس کی موت کو باضابطہ طور پر ایک تربیتی حادثہ ظاہر کر کے چھپایا گیا۔

نک بیٹس وہاں یوکرین جنگ پر ایک دستاویزی فلم بنانے گئے تھے، نام ظاہر نہ کرنے والے اس فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی یونٹ کو فورٹ براگ سے فوری طور پر ایریا 51 روانہ کیا گیا تھا۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب زیر زمین انسٹالیشن پر تعینات عملے نے ریڈیو کے روزمرہ کے معمول کے چیکس کا جواب دینا بند کر دیا تھا۔ تحقیقات کے لیے بھیجی گئی ریسکیو ٹیم بھی مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھی۔

مقام پر پہنچنے پر فوجیوں کو مبینہ طور پر غیر مانوس انرجی ویپنز فراہم کیے گئے اور پھر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک زیر زمین سرنگ میں منتقل کیا گیا۔

نک بیٹس نے دعویٰ کیا کہ ٹیم کا سامنا ایک ایسی مخلوق سے ہوا جو دو ٹانگوں پر چلتی تھی، دیکھنے میں ریپٹیلین لگتی تھی اور اس کے پاس بھی اسی قسم کا ایک ہتھیار تھا۔

مبینہ طور پر اس مخلوق نے فائرنگ کر دی جس سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا، جبکہ باقی ماندہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کر کے تینوں ایلیئنز نما اس مخلوق کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس فوجی کی موت کو چھپایا گیا اور سرکاری ریکارڈ میں اسے ایک تربیتی مشق کے دوران حادثہ میں ہلاک ہونے کے طور پر درج کر لیا گیا۔

نک بیٹس کے مطابق انہوں نے شروع میں اس کہانی پر سوال اٹھایا تھا لیکن اس وقت شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے جب ایک اور فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر ان کی گردن دبوچ لی اور اس بارے میں بات کرنے کے خلاف سخت وارننگ دی۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا شیئر دینے کا اعلان

تاہم ان انتہائی حیرت انگیز دعوؤں کی تائید کے لیے کوئی بھی فوجی ریکارڈ، تصاویر یا آزادانہ شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ نیواڈا میں واقع ایریا 51 طویل عرصے سے ایلیئنز کی کہانیوں کا مرکز رہا ہے۔