کراچی: بہادر آباد سے گلوکارہ حمیرا چنّا کی گاڑی چوری

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

کراچی کے علاقے بہادر آباد سے گلوکارہ حمیرا چنّا(Humira Channa) کی گاڑی چوری ہو گئی۔

پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کا جمعرات کی شام بہادرآباد چار مینار چورنگی کےقریب سے گاڑی چوری کی گئی۔

مزیدپڑھیں:امریکا میں وسط مدتی انتخابات منگل کو ہوں گے

اس حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اے وی سی سی تمام تکنیکی پہلوؤں پر کام کرتے ہوئے گاڑی چوری کرنے والوں کو ٹریس کرے، آرٹسٹ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، حمیرا چنّا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ہمیں احساس ہے۔