بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

بلوچستان(Balochsitan) میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون گرا دیے گئے۔

دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

مزیدپڑھیں:راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔