ایف بی آر ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دیے گئے

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

ایف بی آر(FBR) کے تمام بڑے ٹیکس دفاتر میں کام کے اوقات بڑھا دیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے تمام بڑے ٹیکس دفاتر ہفتہ 31 اکتوبر کو رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر، علاقائی ٹیکس دفاتر میں کام کے اوقات بڑھا دیے گئے۔

مزیدپڑھیں:کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

تمام ایل ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز کو ہفتہ 31 اکتوبر کو رات 8 بجے تک کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا گیا، ایف بی آر نے ہفتے کے روز ٹیکس دفاتر میں اضافی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔