ایل پی جی نرخ نئی بلندیوں پر، سردیوں میں بجلی بلز مزید بڑھنے کا خدشہ

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی صارفین کے لیے ایک نئی پریشانی سامنے آگئی۔ سردیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔ دسمبر تا فروری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو سے تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری، فروری میں لوڈ شیڈنگ کیساتھ بجلی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، سردیوں میں ارسا پانی کی قلت کا 22 فیصد سے زائد تخمینہ دے چکی، اس دوران پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں ایل این جی، کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سردیوں میں مہنگے فیول سےبجلی کی پیداواری لاگت بڑھ سکتی ہے۔

سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی بھی بڑا مسئلہ ہوگی، دسمبرسے فروری تک بجلی کی لوڈمینجمنٹ میں بھی اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئندہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سےصارفین پر 22 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، ستمبر کی فیول ایڈجسمنٹ مد میں 2.56 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت ہوچکی، سی سی پی اے درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے کا پڑے گا۔

خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی نے پاکستان میں توانائی کی قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔

مزید پڑھیں:عمان میں بحری جہاز میں آتشزدگی، 25 رکنی عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا

ایک سال میں فی کلو قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا۔ گھریلو سلنڈر 4 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔ حکومت نے قیمتوں کا نیا فارمولا لانے کی تیاری کرلی جس سے ایل پی جی عوام کی پہنچ سے مزید باہر ہونے کا خدشہ ہے۔