فیلڈ مارشل سے سنگاپور کے  وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر

Calender Icon جمعہ 30 اکتوبر 2026

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی اموراور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ویوین بالاکرشنن نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کےامکانات اور فریقین کے درمیان علاقائی امن واستحکام سے متعلق امور پرتفصلی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور فیلڈمارشل نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں علاقائی امن،استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی روابط میں اضافے اور تعمیری روابط پر زور دیا گیا، سنگاپور کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:ایل پی جی نرخ نئی بلندیوں پر، سردیوں میں بجلی بلز مزید بڑھنے کا خدشہ

ویوین بالاکرشنن نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔