رکن پور، مال گاڑی کو حادثہ، 4 بوگیاں ڈی ریل، لودھراں خانیوال ٹریک بند

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

کراچی سے ساہیوال آنے والی یوسف والا مال بردار کول ٹرین حادثے کے باعث مین اپ ٹریک 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکا۔

کراچی سے ساہیوال آنے والی یوسف والا مال بردار کول ٹرین گذشتہ رات حادثے کا شکار ہو گئی تھی ۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے ترجمان کے مطابق امدادی ٹرینیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: رواں سال پولیو کا 8 واں پولیس کیس سامنے آگیا، تحقیقات شروع

اپ ٹریک بند ہونے کے باعث تیز گام اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔