آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نئے صوبے ضروری ہیں، فاروق ستار

Calender Icon پیر 2 نومبر 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار(Farooq Sattar) کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نئے صوبے ضروری ہیں۔

جنرل ورکز اجلاس سے فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب شہریوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے تو محرومی بڑھے گی۔

انہوں نے کہ یہ چار صوبے چند خاندانوں کی اجارہ داری کو جاری رکھنے کی مشینری ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکی سینیٹ امیدوار عبدل السید کی سابق ڈیموکریٹک حریف نے پارٹی سے بغاوت کردی

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں شراکتی شمولیتی جمہوریت کی ضرورت ہے، چاروں صوبوں میں نئے انتظامی یونٹس ضروری ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں انتظامی تقسیم کی ضرورت ہے۔