ریڈ بال کوچنگ کی ذمہ داری بھی مائیک ہیسن کے سپرد

Calender Icon پیر 9 نومبر 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے الگ ہیڈ کوچ تلاش کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن ہی رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک ریڈ بال ہیڈ کوچ ہوں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مائیک ہیسن آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی ریڈ بال ہیڈ کوچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو مائیک ہیسن کی ریڈ بال ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں کے سامنے مستقبل میں بھی ریڈ بال کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلیے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مستقل ریڈ بال ہیڈ کوچ نہ ہونے کے باوجود مائیک ہیسن ریڈ بال کے سکواڈ میں بطور سیلیکٹر بھی تبدیلوں میں فیصلہ ساز ہیں۔

واضح رہےکہ مائیک ہیسن کی مستقبل کی کوچنگ کا فیصلہ ورلڈ کپ 2027 کے بعد کیا جائے گا۔

علم میں رہے کہ مائیک ہیسن کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوچنگ کنٹریکٹ 2027 میں ختم ہوگا۔