پنجاب حکومت کے انسدادِ اسموگ اقدامات کے باوجود لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 419 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی فضا میں کیمیائی آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت کی مقررہ گائیڈ لائنز سے 55 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح بھی انتہائی بلند رہی۔ کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا اور اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 692 ریکارڈ کیا گیا۔برکی روڈ پر 716، علامہ اقبال ٹاؤن میں 684، گلبرگ میں 593 اور ڈیفنس میں 573 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
بیدیاں روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 569 جبکہ گورنمنٹ کالج اور اطراف میں 493 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہے، جس سے فضائی آلودگی میں کمی آسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹرکٹ کا اعلان ایک دو دن میں ہو جائیگا، پی سی بی
طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔












جمعرات 12 نومبر 2026 