پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل، اوگرا نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کردی۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 13 نومبر تک کے لیے ہو گا۔