پی ٹی آئی میں سنجیدہ، تجربہ کار اور اہل رہنماؤں کو نظرانداز کیا گیا: بیرسٹر سیف

Calender Icon جمعہ 13 نومبر 2026

پی ٹی آئی کو موجودہ سیاسی صورتحال میں دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے، پارٹی کو ذاتی اختلافات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے: سابق مشیر اطلاعات

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، پارٹی کے اندر سنجیدہ، تجربہ کار اور اہل رہنماؤں کو نظرانداز کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقاتیں خوش آئند اور نیک شگون ہیں، امید ہے اب پی ٹی آئی کے خلاف سختیوں میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے، پارٹی کے اندر سنجیدہ، تجربہ کار اور اہل رہنماؤں کو نظرانداز کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کو سنجیدہ اور باصلاحیت رہنماؤں کو دوبارہ آگے لانا ہوگا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پارٹی میں فیصلہ سازی کا عمل اہل اور تجربہ کار قیادت کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، سنجیدہ قیادت سامنے آئے تو پارٹی کے اندرونی اختلافات اور گروپ بندی ختم ہوسکتی ہے اور اہل قیادت کی موجودگی سے پارٹی میں سیاسی انتشار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو موجودہ سیاسی صورتحال میں دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے، پارٹی کو ذاتی اختلافات کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، پارٹی کے اندر مشاورت اور اتفاق رائے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل فرنچائز ’راولپنڈیز‘ نے اپنے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ہوگی، سیاسی معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے سنجیدہ سیاسی حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔