پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے قانونی نوٹس پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جواب بھجوا دیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے قانونی نوٹس کا تحریری جواب ارسال کیا گیا۔ قانونی نوٹس کےجواب کی کاپی تاحال میڈیاکوجاری نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان پر چوہدری سالک حسین کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔
مریم نواز کی جانب سے چوہدری سالک حسین کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا تھا، چوہدری سالک حسین نےپنجاب میں مبینہ کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ملکی برآمدات 11 ارب37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،ادارہ شماریات
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ قانونی نوٹس کا تفصیلی جواب تیار کرلیا ہے، قانونی نوٹس کے جواب میں چوہدری سالک حسین نےکیا مؤقف اختیارکیا؟ تفصیلات تاحال سامنےنہ آسکیں۔












اتوار 15 نومبر 2026 