نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور او آئی سی سیکرٹری جنرل کے درمیان اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی کو مسلم امہ کی مؤثر آواز بنانے کیلئے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان او آئی سی کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھے گا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور او آئی سی کا قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق، فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں میں اجلاس کےلیے مہمانوں کی آمد جاری ہے۔ ترکیہ، ایران، قازقستان، ترکمانستان سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرئے خارجہ کی ایک روز پہلے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایس سی او ۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی اور دیگر عالمی و علاقائی تنظیموں کے اعلیٰ نمائندے بطور مبصر شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:سندھ بری الذمہ نہیں، تقسیم ہوئی تو چاروں صوبوں کی ہوگی، معاون خصوصی
پندرہ اور سولہ نومبر کو ہونے والے اجلاس کی پاکستان نہ صرف میزبانی کرے گا بلکہ 2026،27 کیلئے تنظیم کی صدارت بھی سنبھالے گا۔ علاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے اور ای سی او ویژن 2035 کی منظوری متوقع ہے۔












اتوار 15 نومبر 2026 