دوران پرواز نشے میں دھت مسافر کی فضائی میزبانوں سے جنسی زیادتی کی کوشش

Calender Icon پیر 16 نومبر 2026

نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے اسپین کے شہر مالاگا کی پرواز میں دوران سفر شراب کے نشے میں دھت ایک 36 سالہ مسافر نے ہنگامہ آرائی کی اور 4 فضائی میزبانوں کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔

مسافر کے اس رویے کی وجہ سے پائلٹس کو پرواز کو وقت سے پہلے اتارنا پڑا، جب جہاز مالاگا کے ہوائی اڈے پر پہنچا تو اسپین کے سول گارڈز نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری کے دوران اس شخص نے پولیس اہلکار پر بھی حملہ کیا، شدید اشتعال کی حالت میں ہونے کی وجہ سے مسافر کو پہلے اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف جنسی زیادتی اور سرکاری اہلکار پر حملے کی عدالتی تحقیقات جاری ہیں۔