آئینی عدالت ، سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر چارج شیٹ کالعدم قرار

Calender Icon منگل 17 نومبر 2026

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سابقہ ڈی جی نیب کی اپیل منظور کرتے ہوئے سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا۔

آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ سلیم شہزاد کی ڈگری سے متعلق نیب خود سپریم کورٹ میں تصدیق کر چکا ہے، دہائیوں کے بعد نئے شواہد کے بغیر دوبارہ تحقیقات پہلی رپورٹ کے بر خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور: تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس برطرف، 44 افسران کو عہدوں سے فارغ

عدالت نے کہا کہ سلیم شہزاد کی نیب میں تقرری کے وقت کسی فریب جعل سازی، یا غلط بیانی کا الزام نہیں ہے، سلیم شہزاد کے خلاف چارج شیٹ، الزامات اور کارروائی کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔