چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’یادگارِ شہداء‘ پر پھول رکھے اور پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا پولیس کو بہادر صف اول کی فورس قرار دے دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے دورے کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف بہادر صف اول کی فورس قرار دیا۔
انہوں نے پولیس کی ثابت قدمی اور فتنہ الخوارج کے خلاف قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ کہا سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر خیبرپختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی رابطے اور باہمی تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کا فیصلہ کن خاتمہ کریں گے اور خیبرپختونخوا میں حاصل شدہ امن و استحکام کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاری اور وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔فیلڈ مارشل نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں:پی سی ایس آئی آر چیئرمین شپ، سابق سربراہ تیسری بار تعیناتی کے خواہشمند
دورےکے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بنیادوں پر جاری کارروائیوں اور انسداد دہشت گردی کی مسلسل کوششوں کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔













جمعہ 20 نومبر 2026 
