Advertisement

ٹیکس امور اپیلز کی سماعت کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

Calender Icon جمعہ 20 نومبر 2026

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس امور سے متعلق اپیلز کی سماعت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی اپیلیں اب آن لائن سنی جائیں گی۔ ویڈیو سماعت کے دوران کمشنر کا چہرہ اور اصل آواز ظاہر نہیں ہوگی۔

فیصلے الیکٹرانک طریقے سے متعلقہ فریقین کو بھجوائے جائیں گے۔ کیس کا آڈٹ یا پہلے فیصلہ کرنے والا افسر اسی کیس کی اپیل نہیں سن سکے گا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز دوہزار دو اور سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں نئی ترامیم کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

فیس لیس اپیلز کے لیے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کر دی گئیں۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی اپیلز بالمشافہ نہیں بلکہ آن لائن سنی جائیں گی۔ اپیلیں ایف بی آر کے آئرس پورٹل کے ذریعے دائر ہوں گی۔

سسٹم خودکار طریقے سے فوری کیس نمبر جاری کرے گا۔ سماعت کیلئے کمشنرز کی تعیناتی رینڈم طریقے سے ہوگی۔ اپیل سننے والے کمشنر کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ۔ اپیل کنندہ اور اس کے وکیل کو کمشنر کی شناخت نہیں بتائی جائے گی۔

ایف بی آر کے مطابق اپیلوں کی سماعت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی جائے گی۔ کمشنر کا چہرہ اور اصل آواز ظاہر ہوگی نہ فیصلوں پر نام، عہدہ اور دستخط ہوں گے۔ اپیل کنندہ کو تحریری دلائل کے ذریعے بھی اپنا مؤقف پیش کرنے کی اجازت۔

ٹیکس واجبات کی وصولی روکنے کی درخواست بھی آن لائن دائر ہوگی۔ اسٹے کی درخواستوں پر بھی الیکٹرانک طریقے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصلے ڈیجیٹل شناختی نمبر درج کرکے الیکٹرانک طریقے سے متعلقہ فریقین کو بھجوائے جائیں گے

مزید پڑھیں:عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا اورچاندی سستے، قیمت کم ترین سطح پر آگئی

سیلز ٹیکس رولز 2006 میں نئی ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری۔ ترجمان کے مطابق کیس کا آڈٹ کرنے یا فیصلہ دینے والا افسر اسی کیس کی اپیل نہیں سن سکے گا۔ سسٹم میں خرابی کی صورت میں مقررہ مدت میں توسیع ممکن۔ نئی ترامیم کا اطلاق نیشنل فیس لیس سینٹرکے ذریعے نمٹائی جانے والی اپیلز پر ہوگا۔