Advertisement

ایران جنگ جھوٹ پر مبنی ہے: امریکی سینیٹر کا پروگرام میں اظہار خیال

Calender Icon جمعہ 20 نومبر 2026

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔ایک پروگرام میں امریکی سینیٹر نے کہا کہ ویتنام، عراق اور ایران کی جنگیں جھوٹ پر مبنی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جنگ اس الزام پر شروع کی گئی کہ ایرانی حکومت امریکا پر حملے کی تیاری کر رہی تھی۔سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو گزشتہ 40 برس سے امریکی صدور کو ایران کے خلاف جنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایران کو غیر مستحکم اور کمزور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کی بنیادی وجہ اسرائیل کا دباؤ ہے، امریکا 6 ممالک کے مجموعی دفاعی اخراجات سے بھی زیادہ رقم اپنی فوج پر خرچ کرتا ہے، اس کے باوجود پینٹاگون کھربوں ڈالرز کے اخراجات کا حساب نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں:توانائی، معدنی ذخائر کی تلاش، ترکیہ کا تحقیقی جہاز کراچی پہنچ گیا، معاہدوں پر دستخط

برنی سینڈرز نے ایران جنگ ختم کرنے، فوجی اخراجات کم کرنے اور اسرائیل کی انتہا پسند حکومت کی مالی معاونت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔