Advertisement

پی سی بی کا 38 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

Calender Icon ہفتہ 21 نومبر 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جن میں قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ 19 نوجوان کرکٹرز کو بھی ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی تفصیلات جاری کیں۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

نئے کنٹریکٹس میں بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 انٹرنیشنل کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔


اسی طرح حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو ٹی 20 انٹرنیشنل کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:حکومت نے نئے صوبوں سے پہلے سول سروس اسٹرکچر میں تبدیلیوں کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا: سعد رفیق

پی سی بی نے مستقبل کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کی تیاری کے پیش نظر 19 کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں بھی شامل کیا ہے۔ اس فہرست میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں مختلف فارمیٹس کے لیے کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے ساتھ نوجوان کرکٹرز کو بھی ڈیولپمنٹ کیٹیگری کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔ تمام معاہدے 30 جون 2027 تک برقرار رہیں گے۔