Advertisement

رنبیر کپور نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

Calender Icon ہفتہ 21 نومبر 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی پہلی فلم کی تیاری شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ آئندہ 2 سے 3 سال کے دوران بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے اپنی فلم کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں، جو ان کے لیے مشکل لیکن دلچسپ تجربہ ثابت ہو رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران کا مطلوبہ معاہدہ امریکا کے لیے قابل قبول نہیں: صدر ٹرمپ

رنبیر کپور کے مطابق وہ ایک ایسی ڈرامہ فلم بنانا چاہتے ہیں جو ناظرین کے دلوں پر خوشگوار اثر چھوڑے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے اپنے تمام زیرِ تکمیل اداکاری کے منصوبے مکمل کریں گے جبکہ بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم میں خود اداکاری نہیں کریں گے۔