ڈیجیٹل سروس ڈیلیوری پلیٹ فارم ’دستک ایپ‘ (Dastak)کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ جانیے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لرنر ڈرائیونگ لائسنس کیلیے اب دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، درخواست دینے سے لے کر لرنر پرمٹ ڈاؤن لوڈ کرنے تک آسان طریقہ کار یہ ہے:
دستک ایپ میں اپنی پروفائل بنائیں اور لرنر ڈرائیونگ لائسنس درخواست دیں
مزیدپڑھیں:آٹے کی قیمت 200 روپے فی کلو ہونے کا خدشہ ہے، مفتاح اسماعیل
نادرا چالان ڈاؤن لوڈ کریں اور قریبی نادرا سینٹر سے تصدیق کروائیں، یا پاک آئی ڈی ایپ سے اپنی بائیومیٹرک تصدیق خود کریں
تصدیق کے بعد دستک ایپ سے فیس کا واؤچر حاصل کریں
ایزی پیسہ یا کسی بھی بینک کی ایپ سے ون بل کے ذریعے فیس آن لائن ادا کریں
ادائیگی کے بعد اپنا لرنر پرمٹ دستک ایپ سے ڈاؤن لوڈ کریں













اتوار 22 نومبر 2026 
