Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Calender Icon ہفتہ 28 نومبر 2026

معروف ریسلنگ اسٹار اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار برونسن ریڈ(Bronson Reed) 38 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کا اصل نام جرمن ہیلے تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طبی پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار گئے تاہم موت کی اصل وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

آسٹریلوی ریسلر کو رواں ماہ 7 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں کراؤن جیول ایونٹ کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں جبکہ پھیپھڑے متاثر ہونے کے علاوہ گردے کی انجری کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں۔ وہ علاج کے بعد 18 نومبر کو وطن واپس پہنچے تھے۔

تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان چوٹوں اور موت کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔

مزیدپڑھیں:بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کےلیے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم اعلان

برونسن ریڈ نے 2007 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 2019 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے۔

وہ این ایکس ٹی نارتھ امریکن چیمپئن بھی رہے۔

بعد ازاں جاپان اور دیگر ریسلنگ پروموشنز میں کام کرنے کے بعد 2022 میں دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں شامل ہوئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کے اہل خانہ، حاملہ اہلیہ، بیٹی اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین ریسلر اور خاندانی انسان قرار دیا۔