Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

میرپورخاص: 6 سیکنڈری سکول ٹیچرز کی مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا۔

سندھ حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ای او میر فضل محمد اور سابق ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن آغا الطاف کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی، مبینہ جعلی بھرتی ہونے والے چھ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:کورنگی کراسنگ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے دوران دونوں افسران کے ہیڈکوارٹرز مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ انہیں قواعد کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز ملتے رہیں گے۔