Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: ترجمان

Calender Icon اتوار 29 نومبر 2026

ریاض: سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا امن کے سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو جائے تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے۔

ترکی المالکی نے کہا کہ یمنی فوج نے کمانڈ کے نظام میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے، امید ہے ان خامیوں کو دور کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی کوئی کمی نہیں، سعودی عرب اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام، مذاکرات ختم

ترجمان سعودی فوجی اتحاد کا کہنا تھا کہ عدن ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، اس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔